ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گائے کی خریدوفروخت پرپابندی کا معاملہ: مرکز ریاستی حکومت پر دباؤ نہیں ڈال سکتا:روشن بیگ

گائے کی خریدوفروخت پرپابندی کا معاملہ: مرکز ریاستی حکومت پر دباؤ نہیں ڈال سکتا:روشن بیگ

Mon, 05 Jun 2017 14:19:13    S.O. News Service

میسور۔4 جون(ایس او  نیوز)جب سے فرقہ پرست بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی نریندر مودی حکومت نے آرڈی ننس کے ذریعہ گائے کی خرید و فروخت پر سختی سے پابند ی والا قانون جاری کیا ہے۔ ہندوستان کے سبھی علاقون میں خوف اور بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اور خاص کر ریاست کرناٹک میں اس تجارت سے جڑے تمام تاجر کافی پریشان ہیں۔ ریاستی وزیر اعلیٰ سدرامیا کی ریاستی کانگریس حکومت کے چار سال مکمل ہونے پرہفتہ اور اتوارکو میسور کے مہاراجہ کالج میدان میں دو روزہ جشن منعقد کیا گیا۔ اس جشن میں شرکت کرنے ریاستی وزیر برائے شہری ترقیات و حج الحاج روشن بیگ اور وزیر اعلیٰ سدرامیا بنگلور سے ایک خصوصی طیارے کے ذریعہ میسورکے منڈکلی ائیر پورٹ پہنچے۔ اس موقع پرروشن بیگ نے وزیر اعلیٰ سدرامیا سے گائے کی خرید و فروخت کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندرا مودی کی قیات والی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کی جانب سے آرڈی ننس کے ذریعہ جوقانون جاری کیا ہے اس پر تبادلہ خیال کیا،۔ اس موقع پر سدرامیا نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اس قانون کو ریاست میں لاگو کرنے مرکزی حکومت ہم پر دباؤ نہیں ڈال سکتی۔ اس سلسلے میں قانونی ماہرین کی رائے جاننے کے لئے ان سے مشورہ کیا جارہا ہے اورپھر قانونی صلاح کاروں کے مشورے سے اس قانون کو لاگو کرنے یا نہ کرنے کے تعلق سے فیصلہ کیا جائے گا۔ جناب بیگ نے بتایا کہ حالانکہ گائے کی خرید اور فروخت میں اور دوسری تجارت میں اکثر غیر مسلم ہی شامل ہیں لیکن سستی شہرت حاصل کرنے اور غیر مسلموں کے زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کی مسلمانوں اور دلتوں کر ہراساں کرنے کی یہ ایک چال ہے۔ اور انتخابات کو مد نظر رکھ کر بھارتیہ جنتا پارٹی’’گائے اور گؤ ماتا ‘‘کا ناٹک کررہی ہے۔جناب بیگ نے بتایا کہ اس قانون کو کسی بھی حال میں ہماری ریاست میں لاگو نہ کیا جائے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سدرامیا سے بات چیت کی جارہی ہے اور عنقریب اس پر فیصلہ کیا جائے گا۔


Share: